حکومت صحت اور زراعت سمیت بنیادی شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی شازیہ بانو

حکومت صحت اور زراعت سمیت بنیادی  شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی متحرک قیادت میں صحت، زراعت اور ترقیاتی شعبوں میں عملی اقدامات کا تسلسل قابلِ تحسین ہے حالیہ دنوں میں کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز اور 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی، صوبے کے ہر ضلع میں نئی سی ٹی اسکین مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔، 300 دیہی مراکز صحت کو مکمل ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ اور میانوالی میں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور گوجرانوالہ میں 268 بستروں کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت صحت اور زراعت سمیت بنیادی شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ شازیہ بانو بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا ترقیاتی توجہ کو کسی ایک شہر تک محدود نہ رکھنے اور صوبے کے تمام اضلاع تک منصوبوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم بھی قابلِ ستائش ہے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...