عوام کو ماحولیاتی آلودگی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات جاری رہے گا، پی ایچ اے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ پی ایچ اے سرگودھا شہباز احمد نے کہا کہ۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرسبز و شاداب پنجاب کی راہیں ہموار کرتے ہوئے عوام کو ماحولیاتی آلودگی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا پریس کلب کے دورہ کے موقع پر شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودے لگاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں نئے پارکس، گرین بیلٹس کے قیام اور گرین ایریاز میں وسعت کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں۔ اور باب سرگودھا کے قریب لاہور روڈ پر ایک نئے وسیع و عریض پارک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو اہل سرگودھا کیلئے ایک منفرد و صحت افزاء تفریحی مقام کی حیثیت اختیار کر جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments