زرعی ادویات کی دکان کی چیکنگ کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف

زرعی ادویات کی دکان کی چیکنگ کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف

زرعی ادویات کی دکان کی چیکنگ کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشافڈیلرشپ اور انوائس کے بغیر زرعی ادویات کی فروخت،زائدالمیعاد ادویات بھی برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زرعی ادویات کی دکان کی چیکنگ کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، ڈیلرشپ اور انوائس کے بغیر زرعی ادویات کی فروخت، سٹاک رجسٹر و کیش میمو بھی موجود نہ ہونے کا انکشاف، مختلف کمپنیوں کی زائدالمیعاد ادویات بھی برآمد کرلی گئیں۔ محکمہ زراعت کے پیسٹی سائیڈز انسپکٹر محمد طیب کے مطابق فیلڈ عملے کے ہمراہ ماڑی لک میں ایک دکان کو چیک کیا گیا جہاں غلام عباس نامی سیلز مین زرعی ادویات کی خرید و فروخت میں مصروف تھا۔ چیکنگ کے دوران ایک ایسی کمپنی کی زرعی ادویات موجود پائی گئیں جن کی جاری کردہ ڈیلرشپ اور انوائس دکاندار کے پاس موجود نہیں تھی، جبکہ موقع پر سٹاک رجسٹر اور کیش میمو بھی نہ ملے ۔ محکمہ زراعت کے مطابق دکان سے مختلف کمپنیوں کی زائدالمیعاد زرعی ادویات بھی برآمد ہوئیں جو غیر معیاری زرعی ادویات کے زمرے میں آتی ہیں، معاملے پر محکمہ زراعت کی رپورٹ پر دکان مالک محمد ابوبکر اور سیلز مین غلام عباس کے خلاف زرعی پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...