ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ادارہ ترقی صحت میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد گیا۔
جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر محمد بنیل سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ماں کے دودھ کی غذائی اہمیت، بچے کی قوتِ مدافعت میں اضافے ، بیماریوں سے تحفظ اور صحت مند نشوونما کے لیے اس اٹھائے جانیوالے ء اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نومولود بچے کے لیے ماں کا دودھ قدرتی، مکمل اور بہترین غذا اورصحت مند زندگی کی مضبوط بنیاد ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments