باتوں میں الجھا کر محنت کش یوسف سے 62 ہزار روپے ہتھیا لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹی اسٹاپ پر نامعلوم نوسرباز نے باتوں میں الجھا کر محنت کش محمد یوسف سے 62 ہزار روپے ہتھیا لیے اور رقم لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق محمد یوسف سٹی اسٹاپ پر موجود تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسے باتوں میں لگایا اور مبینہ طور پر دھوکے سے 62 ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہوگیا، متاثرہ شہری کی اطلاع پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم اور رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments