نوجوان کئی ماہ گزرنے کے باوجود واپس نہ پہنچ سکا

نوجوان کئی ماہ گزرنے کے باوجود واپس نہ پہنچ سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر سے بازار جانے کا کہہ کر نکلنے والا 21 سالہ نوجوان کئی ماہ گزرنے کے باوجود واپس نہ پہنچ سکا۔

اہلخانہ نے رشتہ داروں اور گردونواح میں تلاش کے باوجود سراغ نہ ملنے پر پولیس سے مدد طلب کرلی۔ نئی آبادی کوٹ فرید کے رہائشی برکت علی کے مطابق اس کا بیٹا کامران 20 مئی 2026 کو گھر سے بازار جانے کا کہہ کر نکلا تھا، تاہم تاحال واپس نہیں آیا۔ لاپتہ نوجوان کا رنگ سفید، چہرہ لمبوترا، آنکھیں کلر، ناک پر زخم کا نشان، قد تقریباً 4 فٹ 5 انچ اور عمر 21 سال بتائی گئی ہے ، جبکہ والد کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ اہلخانہ کی جانب سے رشتہ داروں اور گردونواح میں تلاش کے باوجود نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...