بچی کو روکنے پر لڑکوں کا مبینہ تشدد باپ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں

بچی کو روکنے پر لڑکوں کا مبینہ تشدد باپ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 49 ٹیل میں ٹیوشن سے واپس آنے والی بچی کو روکنے پر لڑکوں کا مبینہ تشدد، باپ اور بیٹے کو بھی ڈنڈوں سے مارنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ابوہریرہ اپنی بہن کو ٹیوشن سنٹر سے گھر لے کر آرہا تھا کہ گلی کے قریب رضی، ظہیر، ارسل، امیر عبداﷲ سمیت 4 سے 5 نامعلوم افراد نے انہیں روک لیا، خوفزدہ ہو کر بچی واپس ٹیوشن سنٹر چلی گئی جبکہ ملزمان نے ابوہریرہ کو موٹرسائیکل مارنے کے بعد تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ نوجوان گھر پہنچا تو اہلخانہ نے 15 اور لیڈیز پروٹیکشن کو اطلاع دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...