فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، خوشاب سے بھی گاڑیاں طلب

 فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، خوشاب سے بھی گاڑیاں طلب

فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، خوشاب سے بھی گاڑیاں طلبآگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو آپریشن کے بعدقابو پالیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہاتھی چوک کے قریب پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اچانک بھڑک اٹھی ،فیکٹری میں آئل، پیکنگ میٹریل اور دیگر جلد آگ پکڑنے والا خام مال موجود ہونے کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، اورشدید آگ نے تین منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم گنجان آبادی کے پیش نظر کولنگ کا عمل صبح تک جاری رہا، ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 فائر وہیکلز کے ساتھ آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ کو فیکٹری تک محدود رکھتے ہوئے ملحقہ گھروں کی جانب پھیلنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کے مطابق آبادی کی نزاکت کے باعث فیکٹری میں کولنگ کا عمل صبح تک جاری رہاتاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جاسکے ۔ فیکٹری میں موجود جلد آگ پکڑنے والے خام مال کے باعث دفاعی فائر فائٹنگ بھی جاری رہی ،جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے اور کولنگ آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلع خوشاب سے دو اضافی فائر وہیکلز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...