میانی کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 60 سالہ بزرگ جاں بحق

میانی کے قریب ٹرین کی زد میں  آ کر 60 سالہ بزرگ جاں بحق

میانی (نمائندہ دنیا )ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثے میں ٹرین کی زد میں آ کر 60 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بزرگ ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دی، جبکہ متوفی کی شناخت کی کوشش جاری ہے ۔اہل علاقہ نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بنہ میاں والہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...