فصلوں کی باقیات جلانیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں متعلقہ ٹیمیں سرگرم ہیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے ، اس لیے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماحول کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments