اپوزیشن جماعتیں قومی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں:میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید اور الزام تراشی کی سیاست کرنے کی بجائے مجموعی قومی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں۔
اور ملکی انتظامی امور میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں، پی ٹی آئی نے اپنا روایتی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو رہی سہی عوامی ساکھ بھی کھو دے گی، پاکستان کے با شعور عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو سیاسی عمل میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے ، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ انتظامی عمل کو بھی بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments