پولیس نے گمشدہ 11 سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پولیس نے گمشدہ 11 سالہ بچے حاشر ممتاز کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر واقع قصبہ بھاگٹانوالہ میں 11 سالہ حاشر ممتاز لاپتہ ہو گیا تھا۔
جس کی اطلاع ملنے پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی اور اسے ڈھونڈ کر والدین تک پہنچا دیا۔بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور ان کی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments