کرایہ داروں کے کوائف پولیس سے چھپانے پر مالک پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرایہ داروں کے کوائف پولیس سے چھپانے پر مکان مالک قانون کی ز دمیں آ گیا۔
پولیس کے مطابق کینٹ ایریا کے حساس علاقے طارق آباد میں چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ مدثر نامی شخص نے اپنے ڈبل سٹوری مکان پر پہلی اور دوسری منزل پر الگ الگ دو کرایہ دار جن کے نام نعیم اور محمد ناظم بتائے جاتے ہیں کو رہائش دے رکھی ہے مگر ان کے کوائف پولیس کو فراہم نہیں کئے جس پر موصوف کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments