قومی ریسکیو چیلنج 2026، ریسکیو 1122 سرگودھا کی ٹیم نویں پوزیشن حاصل کر سکی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)قومی ریسکیو چیلنج 2026 میں ریسکیو 1122 سرگودھا کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر نویں پوزیشن حاصل کر سکی۔
نتائج کے مطابق سرگودھا کی ٹیم نے طبی امداد کے مقابلے میں تیسری اور پانی کے اندر غوطہ خوری کے ذریعے ریسکیو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آگ بجھانے کے ایک مقابلے میں آٹھویں اور بلندی سے ریسکیو میں نویں نمبر پر رہی۔ ٹیم آگ بجھانے کے دوسرے مقابلے اور تیراکی میں گیارہویں، جبکہ گہرے کنویں سے ریسکیو کے مقابلے میں بارہویں پوزیشن حاصل کر سکی۔ نتائج کے بعد ٹیم کی تربیت، جسمانی تیاری اور مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments