موچھ: شرعی قوانین پر عمل نہ ہونے سے معاشرے میں بدامنی بڑھ رہی : طارق خان
موچھ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی موچھ کے رہنما طارق خان نے کہا ہے کہ شرعی قوانین کی مخالفت کے باعث پاکستان میں بدامنی اور لاقانونیت کو فروغ مل رہا ہے ۔
آئے روز بچوں سے زیادتی، ڈکیتی، رشوت اور دیگر جرائم کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کو اپنا معمول بنا لیا ہے ۔ اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کی حمایت کرنے کے بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کی حمایت کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پاکستان میں امن و سکون کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments