داؤدخیل کے حسن اسماعیل پاک فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ بن گئے

داؤدخیل کے حسن اسماعیل پاک  فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ بن گئے

داؤدخیل (نمائندہ دنیا داؤدخیل کے محلہ امیرے خیل کے رہائشی ریٹائرڈ میجر ظفر اسماعیل نیازی کے فرزند حسن اسماعیل نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کرکے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کر لی اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے کے رینک اپنے کندھوں پر سجا لیے ۔

ان کی اس شاندار کامیابی کو داؤدخیل کے لیے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔حسن اسماعیل کی کامیابی پر داؤدخیل کی سیاسی و سماجی شخصیات الحاج امان اللہ خان، تنویر عابد خان، سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی حاجی ضیاء اللہ خان، حفیظ اللہ قریشی، ملک نور اور دیگر نے ریٹائرڈ میجر ظفر اسماعیل نیازی اور ان کے فرزند حسن اسماعیل کو مبارک باد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...