کندیاں: مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر پٹواری مہدی شاہ کی برطرفی کے احکامات

کندیاں: مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر  پٹواری مہدی شاہ کی برطرفی کے احکامات

کندیاں (نمائندہ دنیا) پپلاں تحصیل کے حلقہ نمبر 7 ایم ایل میں تعینات پٹواری مہدی شاہ کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

چک نمبر 11 ایم ایل کے رہائشی رانا رحمت علی کی درخواست پر پٹواری مہدی شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی۔ انکوائری کے دوران سرکاری خزانے کو 9 لاکھ 77 ہزار 681 روپے کا نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی۔درخواست گزار کے مطابق انتقال کی فیس اور ایف بی آر کی مد میں ان سے 15 لاکھ روپے وصول کیے گئے ، تاہم سرکاری خزانے میں صرف ایک لاکھ ایک ہزار 200 روپے جمع کروائے گئے ، جبکہ باقی رقم کے حوالے سے مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران پٹواری مہدی شاہ کو معطل بھی کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ 2017ء سے مذکورہ حلقے میں تعینات تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...