تعلیمی اداروں کی مخدوش عمارتوں کی فوری مرمت کی جائے :چودھری عبدالمنان خان
خوشاب (نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی رہنما اور ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کا سروے کیا جائے ۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں بیشتر تعلیمی اداروں کی عمارتیں انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، جو طلبہ و طالبات اور تدریسی عملے کے لیے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ اگر ان عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر فوری توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے سانحے کا خدشہ ہے ۔چودھری عبدالمنان خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کی ذمہ داری محکمہ بلڈنگز اور محکمہ تعلیم پر عائد ہوتی ہے ، لیکن بدقسمتی سے دونوں محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکموں کو تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے اور ان میں پائی جانے والی خامیوں کو فوری دور کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments