قائدآباد پولیس کی کارروائی 5 ملز موں سے بھاری اسلحہ برآمد

قائدآباد پولیس کی کارروائی 5 ملز موں سے بھاری اسلحہ برآمد

خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کے احکامات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ قائدآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق موضع گولیوالی کے رہائشی ملزم تنویر درزی سے ایک کلاشنکوف اور 30 بور کا ایک پستول، ملزم عامر حیات مقرب خیل سے ایک کلاشنکوف، ملزم ندیم آصف سے 7 ایم ایم رائفل، ملزم نصراللہ سے 12 بور کی ڈبل بیرل بندوق، جبکہ ملزم احمد شیر سے 12 بور کی ریپیٹر بندوق برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...