عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جا رہے ہیں : ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور صوبائی چیٔرمین زکوۃ و عشر کمیٹی پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔۔۔
اور مقررہ مدت تک تمام وعدوں کی تکمیل کر دیں گے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں پاکستان مسلم لیگ نون عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور سرگودھا کی تاریخ میں اتنے فنڈ آج تک نہیں آئے جتنے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے اہلیان سرگودھا کے لیے دیے ہیں اب سرگودھا کے وہ راستے بھی لوگ یاد کریں جو چاروں طرف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے اب وہی مین شاہراہیں کارپٹ بنی ہوئی ہیں اور لوگ آسانی سے سفر کر رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments