خواتین کی سیاسی نمائندگی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور جمہوری جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہی :شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ ۔۔۔
خاتون ایم این اے ارم حامد خواتین کی سیاسی نمائندگی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور جمہوری جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ان جیسی باصلاحیت خواتین کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خواتین کو سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں اور خواتین کی عملی شرکت کے بغیر معاشرے کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments