سرکاری اراضی کی لیز سے حاصل ریونیو قومی خزانے میں جمع نہ ہونے پر بورڈ آف ریونیو پنجاب کا اظہارِ تشویش

سرکاری اراضی کی لیز سے حاصل ریونیو  قومی خزانے میں جمع نہ ہونے پر بورڈ  آف ریونیو پنجاب کا اظہارِ تشویش

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فصلوں کی کاشت اور بھیڑ بکریوں کی افزائشِ نسل کے لیے لیز پر دی گئی سرکاری اراضی سے حاصل ہونے والا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 اس سلسلے میں ماتحت افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب تک وصول کی گئی تمام رقم فوری طور پر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بورڈ آف ریونیو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی اور انہیں قومی خزانے میں جمع کروانے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سستی اور لاپروائی کے مرتکب افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...