جنگی صورتحال عالمی معیشت کو بھی متاثر کررہی ہے : طاہر یوسف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔۔
سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ سمجھا جانا چاہیے ۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگی صورتحال نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کررہی ہے ، جس کے اثرات پاکستان جیسے درآمدات پر انحصار کرنے والے ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، تجارتی راستوں، ترسیل کے اخراجات اور سرمایہ کاری پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ، سعودی عرب پاکستان کا اہم دوست ملک ہے ، جہاں لاکھوں پاکستانی روزگار حاصل کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت اور ملکی معیشت کے لیے ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، اس لیے سعودی عرب کا امن و استحکام پاکستان کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ طاہر یوسف نے زور دیا کہ تمام ممالک تنازعات کو مزید بڑھانے کے بجائے سفارت کاری، مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو ترجیح دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments