کندیاں:میونسپل کمیٹی شہری مسائل حل کرنے میں ناکام

کندیاں:میونسپل کمیٹی شہری مسائل حل کرنے میں ناکام

کندیاں:میونسپل کمیٹی شہری مسائل حل کرنے میں ناکاممتعدد شاہراہوں اور گلیوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب، لو گو ن کو مشکلات

کندیاں (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کندیاں کی انتظامیہ شہریوں کے مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میونسپل کمیٹی کندیاں کی مبینہ غفلت کے باعث شہر بھر کی متعدد گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جبکہ کئی مقامات پر گٹروں کے ڈھکن موجود نہیں۔ کندیاں، میانوالی اور چشمہ کے شہریوں کے لیے اہم گزرگاہ جرنیلی روڈ، گلی آراں والی اور سول اسپتال روڈ پر کھلے گٹر حادثات کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی اندھے کنویں کی طرح شہریوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ‘‘صاف ستھرا پنجاب’’ مہم جاری ہے ، لیکن کندیاں میں اس مہم کے اثرات تاحال دکھائی نہیں دے رہے ۔ شہر میں صفائی کی ناقص صورتِ حال اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں پر فوری ڈھکن نصب کیے جائیں، صفائی کی صورتِ حال بہتر بنائی جائے اور غفلت کے ذمہ دار میونسپل کمیٹی کے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...