میرج آرڈیننس کی خلاف ورزی ،مقدمات درج کرنے کا حکم
میرج آرڈیننس کی خلاف ورزی ،مقدمات درج کرنے کا حکمسپیشل مجسٹریٹس کو میرج آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں میرج آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کے منیجرز کے ساتھ مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کروانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے اور ان کی نگرانی کے لیے مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع میں میرج آرڈیننس پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سپیشل مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ میرج آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے میرج ہالز کی چیکنگ کا عمل مؤثر بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments