الاؤنسز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، افسروں سے جواب طلب

 الاؤنسز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، افسروں سے جواب طلب

الاؤنسز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، افسروں سے جواب طلب بھاری رقوم قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خرچ کی گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابقہ مالی سال کے دوران کنوینس، ایچ ایس آر پی، میس اور دیگر الاؤنسز کی مد میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے پر متعلقہ محکموں کے متعدد افسران سے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔ آڈٹ اعتراضات میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، زراعت، ایجوکیشن آفیسر زنانہ اور بلڈنگز کے افسران سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ داران شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جواب طلب کیے جانے والوں میں پرنسپل نرسنگ سکول، میڈیکل آفیسر ٹی بی ہسپتال، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور، بھلوال، کوٹ مومن اور 90 جنوبی، سینئر میڈیکل افسران آر ایچ سیز بھیرہ، 46 جنوبی، جھاوریاں اور پھلروان، جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن افسران ساہی وال، بھلوال اور سلانوالی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی آڈٹ کے دوران مبینہ طور پر اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ متعلقہ افسروں کی جانب سے جاری فنڈز اور مختلف الاؤنسز کی مد میں بھاری رقوم قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خرچ کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مبینہ بے ضابطگیوں کے تحت واجب الادا رقوم کی واپسی یقینی بنائی جائے اور آڈٹ اعتراضات کے جوابات بھی فوری طور پر جمع کروائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...