واں بھچراں:بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش
واں بھچراں:بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوششملزم نے زیادتی کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں
واں بھچراں (نمائندہ دنیا) محلہ اسلام آباد میں ایک بیوہ خاتون کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے ، زیادتی کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں عدنان نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محلہ اسلام آباد کی رہائشی (ش) نامی خاتون نے تھانہ واں بھچراں میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات عدنان مبینہ طور پر اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، جس پر خاتون اپنی جان بچانے کے لیے گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔خاتون کے مطابق ملزم نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کے دوران اس کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments