تہرے قتل میں دو ملز موں کو تین، تین بار سزائے موت
تہرے قتل میں دو ملز موں کو تین، تین بار سزائے موتثقلین اور احمد عرف پپو کو سزا ، مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے جرما نہ بھی کیا گیا
خوشاب (نمائندہ دُنیا) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نوید اقبال نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے تہرے قتل کے سنگین مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان ثقلین اور احمد عرف پپو کو تین، تین بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے اقدامِ قتل کے جرم میں بھی 10 لاکھ روپے قصاص ادا کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے کا ایک ملزم خرم شہزاد پہلے ہی سرگودھا میں ہونے والے ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے ، جبکہ عدالت نے دیگر دو ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 23 مارچ 2022 کو ڈیرہ فضل الٰہی، ناڑی کے قریب خوشاب سے راولپنڈی جانے والی غوثیہ ٹریولز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں نورپور سیتھی کی رہائشی لائبہ ربنواز دختر ربنواز بلوچ، ان کی والدہ شمیم اختر اور ایک مسافر محمد الیاس جاں بحق، جبکہ محمد خان زخمی ہو گئے تھے ۔ واردات کے بعد ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments