کندیاں: پٹرول مہنگا ہونے پر پمپس پر پیمانوں میں ہیرا پھیری
کندیاں: پٹرول مہنگا ہونے پر پمپس پر پیمانوں میں ہیرا پھیریاسسٹنٹ کمشنر پمپس پر پیمانوں کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ محکمے کو متحرک کریں
کندیاں (نمائندہ دنیا)تحصیل پپلاں میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ بعض پٹرول پمپس پر پیمانوں میں مبینہ ہیرا پھیری کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، جس کے باعث شہری دوہری مشکلات کا شکار ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چودھر ی ظفر اقبال سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے ، جبکہ دوسری جانب بعض پٹرول پمپس پر مبینہ طور پر پیمانوں میں کمی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں عام آدمی کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ ایسے حالات میں اگر پٹرول پمپس پر پیمانوں میں مبینہ ہیرا پھیری کی جائے تو یہ صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چودھر ی ظفر اقبال پپلاں اور گردونواح کے پٹرول پمپس پر پیمانوں کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ محکمے کو متحرک کریں۔ پٹرول پمپس کے اچانک معائنے کیے جائیں اور پیمانوں کی درستگی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو ادا کردہ رقم کے مطابق پورا پٹرول مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments