کندیاں ریلوے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ریلوے ملازمین مشکلات سے دوچار
کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں ریلوے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ریلوے ملازمین مشکلات سے دوچار تفصیلات کے مطابق کندیاں ریلوے اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی کے باعث ریلوے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اسپتال میں ادویات ضروری طبی آلات اور دیگر سہولیات کے فقدان پر ملازمین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ معمولی بیماری کے علاج کے لیے بھی انہیں دیگر شہروں یا نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے ریلوے ملازمین نے وفاقی وزیر ریلوے ، متعلقہ ریلوے حکام اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں ریلوے اسپتال میں فوری طور پر طبی سہولیات، ادویات اور عملے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments