ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،میڈیکل کالج کے تعمیرو مرمت کے کا موں کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کے علاؤہ میڈیکل کالج کے تعمیرو مرمت کے کا موں کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے پی اے ایف روڈ،شاہین ٹاؤن کی مختلف گلی محلوں کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں کے مکینوں سے عملہ صفائی کی حاضری، صفائی کے امور بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب حکام اور عملہ صفائی کو شہر کے تما م علاقوں میں بیٹ مائیکرو پلا ن کے تحت صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔بعدازاں انھوں نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہا سٹل بلا ک کا بھی دورہ کیا ۔اور کالج کے تعمیر و مر مت کے کاموں کی پیش رفت بارے ایکسئن بلڈنگز سے بریفنگ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments