چیئرمین سپیشل سکواڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ

چیئرمین سپیشل سکواڈ بورڈ آف  انٹرمیڈیٹ کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ  کالج کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)چیئرمین اسپیشل اسکواڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سابق ڈی ای او ایلیمنٹری سید احتشام الحق ہمدانی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں قائم میٹرک ضمنی امتحان پارٹ اوّل کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔بعد ازاں سید احتشام الحق ہمدانی نے بھیرہ کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول چڑی چوگ کا دورہ کیا۔ جہاں سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چوہدری اکرام اللہ سلیمی اور معروف اسکالر انتظار احمد اسد نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اسکول کا قدیم ریکارڈ دیکھا اور طلبہ کی تعلیمی حالت، صفائی ستھرائی اور ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار اور اسکول کے ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سکول میں موجود سو سال سے زائد قدیم بیری کے درخت کا بھی مشاہدہ کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...