خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تحصیل بھلوال میں نئے پروجیکٹس کی اشد ضرورت ،راؤ طاہر مشرف

خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے  تحصیل بھلوال میں نئے پروجیکٹس  کی اشد ضرورت ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)سماجی عوامی شخصیت راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تحصیل بھلوال میں نئے پروجیکٹس کی اشد ضرورت ہے حکومتی نمائندے اس سلسلہ میں اپنا اہم رول ادا کرتے ہوئے حکومتی فنڈز مختص کروائیں تاکہ بھلوال میں ٹیکنیکل پروجیکٹس متعارف ہو سکیں۔

معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کی شمولیت سے انکار ممکن نہیں۔پڑھی لکھی اور ہنر مند خواتین پاکستان کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے دور میں خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اہم رول ادا کر رہی ہیں ہر سطح پر خواتین کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔ہنر مند خواتین اپنے خاندان کی کفالت باآسانی کر سکتی ہیں۔ہر تحصیل و ضلعی سطح پر ان پڑھ خواتین کو ہنرمند بنانا ہو گا تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے خود کفیل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...