نوکریوں کا حق بھی حقدار کو نہ ملے اس ملک سے راہ فرار اختیار کرنا ہی ضروری ،غلام قادر جام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء غلام قادر جام نے کہا ہے کہ جس ملک میں نوکریوں کا حق بھی حقدار کو نہ ملے اس ملک سے راہ فرار اختیار کرنا ہی ضروری ہے۔
صوبائی سطح پر دیکھا جائے تو ہر سال چاروں صوبوں سے تقریبا 35 لاکھ سے زیادہ بچے اور بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے بے روزگار بیٹھے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے الحاج ممتاز کاہلوں نے کہا کہ بدقسمتی اس ملک کی یہ ہے کہ یہاں پر حقداروں کا حق مار کر ریٹائرڈ سول فوجی افسران کو دوبارہ نوکریاں دی جا رہی ہیں جس سے نوجوان مایوسی کا شکار ہے اور یہ مایوسی بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اور پڑھے لکھے بچوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں وگرنہ پاکستان میں جس طرح تعلیم کا بیڑا غرق ہو رہا ہے مستقبل میں بچے تعلیم کی بجائے کوئی اور کام کریں گے جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments