قیمتیں نہ ملنے پر کاشتکاروں کو تیار فصلیں اونے پونے داموں فروخت کرنی پڑتی ہیں ،عبدالرحمن

قیمتیں نہ ملنے پر کاشتکاروں کو تیار  فصلیں اونے پونے داموں  فروخت کرنی پڑتی ہیں ،عبدالرحمن

بھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی زرعی پالیسیوں پر کسان طبقہ کا اظہار برہمی۔

گندم  چاول  چنا  کپاس اورآلو کی مناسب قیمتیں نہ ملنے پر کاشتکاروں کو تیار فصلیں اونے پونے داموں فروخت کرنی پڑتی ہیں اس طرح فصلی لاگت بھی پوری نہیں ہو پاتی۔کسان طبقہ خوشحال ہونے کی بجائے بحران کا شکار ہو رہا ہے ۔ کھادیں  زرعی بیج مشینری  تیل و سپرے اور زرعی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔زراعت سے وابستہ افراد ملکی معیشت کو مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہر پلیٹ فارم پر انکے حقوق کی پاسداری بہت ضروری ہے کسان بھائیوں کو موجودہ حکومت حقیقی ریلیف سے محروم نہ رکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...