4جنوبی میں علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو دوہری مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)8ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل 4جنوبی میں علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیل کیمطابق متذکرہ گاؤں کے ساتھ ہی چھوٹی چھوٹی آبادیاں اور درجنوں ڈیرہ جات بھی موجود ہیں، جبکہ اس پورے علاقے میں سرکاری طور پر علاج معالجہ کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں جس کے باعث لوگوں کو دوردراز کے ہسپتالوں یا وہ عطائیوں کے پاس جانے پر مجبور ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے سیاسی نمائندوں کے ذریعے بھی متعدد مرتبہ اس امر کی طرف توجہ دلوا چکے ہیں ہمار ا حکومت اور ہیلتھ اتھارٹی سے مطالبہ ہے کہ ایم سی ایچ سنٹر پھلروان کو یہاں منتقل کر دیا جائے تاکہ لوگوں کو گاؤں میں ہی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments