جماعت اسلامی کا تحریک کے تیسرے فیز کا اعلان

جماعت اسلامی کا تحریک کے تیسرے فیز کا اعلان

جماعت اسلامی کا تحریک کے تیسرے فیز کا اعلانآج 23 اکتوبر کو ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی دھرنے ہونگے

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے احتجاجی تحریک کے تیسرے فیز کا اعلان، 23 اکتوبر کو ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی دھرنے ہونگے جماعت اسلامی پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ لیوی کے خاتمے کے لیے اپنی احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 23 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور احتجاجی دھرنے دے گی۔ جماعت اسلامی نے اس سے قبل پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دھرنے اور پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے ، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان کی درخواست اور مذاکرات کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی نے وسیع تر قومی مفاد میں لانگ مارچ کو مؤخر کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...