مسجد استادانوالی کے قریب نوجوان کی لاش برآمد

مسجد استادانوالی کے قریب  نوجوان کی لاش برآمد

خوشاب (نمائندہ دنیا) مسجد استادانوالی کے عقبی علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔متوفی کی شناخت محمد زبیر ولد محمد شفیق عرف بنگالی کے نام سے ہوئی، جو ڈکوترانوالی پلی کے نواحی علاقے بیوہ کیمپ کا رہائشی تھا۔لواحقین کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ تاحال نوجوان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...