وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں مولانا محبوب الرسول

 وسائل کی منصفانہ تقسیم کے  بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں مولانا محبوب الرسول

خوشاب (نمائندہ دنیا) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور چیئرمین انٹرنیشنل غوثیہ فورم مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں۔

 حکمرانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو اشرافیہ کی عیاشیوں کا کلب بنا دیا ہے ، جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا کوئی پرسان حال نہیں۔ طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ضروری ہے ۔زاویہ قادریہ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب جانے کی غرض سے ویزا حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھا جاتا، جبکہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے عام شہریوں کو ویزوں کے حصول کی خاطر سفارت خانوں کے بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں اور ویکسینیشن کے عمل سے بھی گزرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...