حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر جوان تیار ہے : مقررین
حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر جوان تیار ہے : مقررینحرمین شریفین و اہل حدیث کانفرنس؛ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کا مرکز و محور ہیں
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام ختم نبوت، حرمین شریفین و اہل حدیث کانفرنس گزشتہ شب مقامی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے امیر جماعت سینیٹر پروفیسر حافظ عبدالکریم، مولانا سید سبطین نقوی، قاری احمد حسن ساجد، قاری یاسین بلوچ، حافظ محمد قسیم شیخوپوری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مخالفین اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ضرورت پڑنے پر جمعیت اہل حدیث اور یوتھ فورس کے نوجوان حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مرکز و محور ہیں اور ان مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ اہل حدیث کے لاکھوں نوجوان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔کانفرنس کے موقع پر مقامی جمعیت اہل حدیث اور یوتھ فورس نے بہترین انتظامات کرنے پر حافظ عبدالوحید فاروقی، نعیم الغفور اور ابوبکر گنجیرا کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments