سرگودھا: ساندل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

 سرگودھا: ساندل ایکسپریس  بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)فیکٹری ایریا کے قریب ایک خطرناک حادثے کے دوران ملتان سے سرگودھا آنے والی ساندل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، تاہم ٹرین کی زد میں آ کر لوڈر رکشے کے پیچھے بندھا جھولا مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

 خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھولے کا مالک اپنا جھولا لوڈر رکشے کے ساتھ باندھ کر ریلوے لائن کے دوسری جانب لے جا رہا تھا کہ اسی دوران ساندل ایکسپریس وہاں پہنچ گئی۔ جھولا ریلوے ٹریک میں پھنس جانے کے باعث ٹرین اس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جھولا تباہ ہو گیا۔ رکشہ ڈرائیور بروقت اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوئی اور ساندل ایکسپریس کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی کارروائی کے بعد ریلوے ٹریک کلیئر کر دیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...