خوشاب میں اتائیت کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا

خوشاب میں اتائیت کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا

خوشاب میں اتائیت کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیاسیٹلائٹ ٹاون قائدآباد کی ٹی سی ایل تشخیصی لیب پر چھاپہ مارا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت اتائیت کیخلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب، ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے ڈرگ انسپکٹر قائدآباد، عامر حفیظ کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاون قائدآباد کی ٹی سی ایل تشخیصی لیب پر چھاپہ مارا ، کاروائی کے دوران لیبارٹری کے مالک نے اسے کلیکشن پوائنٹ قرار دیا لیکن وہ پی ایچ سی کا رجسٹریشن لیٹر پیش کرنے میں ناکام رہا ، لیبارٹری میں ہیمٹالوجی اور بائیو کیمسٹری کی مشینیں بھی موجود نہیں تھیں۔ لیب ٹیکنیشن کے مطابق نمونے روزانہ نتائج کے لیے سرگودھا بھجوائے جاتے ہیں سی اسی او ہیلتھ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قائد آباد کو لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ اور نمونوں کی ترسیل، ٹیسٹ رپورٹس اور نتائج کے نظام کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایانے کی ہدائت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...