علی حسن قتل کیس کا فیصلہ، مجرم عثمان غنی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی

علی حسن قتل کیس کا فیصلہ، مجرم عثمان غنی کو  عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی

بھلوال (نمائندہ دنیا)علی حسن نامی شخص کے قتل میں ملوث مجرم عثمان غنی کو عدالت نے عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تھانہ بھلوال صدر پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی پیشہ ورانہ انداز میں پیروی کے نتیجے میں ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔مقدمہ نمبر 304/25 بجرم دفعات 302، 109 اور 34 کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے علی حسن کو ناحق قتل کرنے کے جرم میں عثمان غنی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔سرگودھا پولیس کے مطابق تھانہ بھلوال صدر کی تفتیشی ٹیم نے مقدمے کی تفتیش اور عدالتی پیروی پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی، جس کے نتیجے میں عدالت نے دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...