اے سی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ غیر قانونی ریمپ مسمار کرنے کی ہدایت

اے سی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ  غیر قانونی ریمپ مسمار کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محلہ قادرا آباد میں نالیوں کی ڈی سلٹنگ، شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال اور جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ٹرک اڈا روڈ کے اطراف سروس روڈ پر قائم غیر قانونی ریمپس کو مسمار کرنے کے عمل کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران نے ستھرا پنجاب پروگرام کے متعلقہ حکام کو شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کے افسران کو تجاوزات کیخلاف  قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور سرکاری جگہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...