کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی

 کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

جس میں ڈرگ رولز کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 13 میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی مالکان کے کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش نگاہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی و عیسیٰ خیل محمد عامر اور فارماسیوٹیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر نایاب طاہر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ کیسز اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعدازاں دو میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 9 میڈیکل اسٹورز کے کیسز ڈرگ کورٹ فیصل آباد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ایک میڈیکل اسٹور کے کیس کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی، جبکہ ایک میڈیکل اسٹور کا لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز اور ادویات ذخیرہ کرنے والی کمپنیوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے ۔ غیر رجسٹرڈ، ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے سمیت ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...