اشتہاریوں سمیت 659 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
سرگودھا پولیس نے اکتوبر کے مہینے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی سربراہی میں سرگودھا پولیس نے ماہِ اکتوبر کے دوران اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 659 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سرگودھا پولیس نے اکتوبر کے دوران مختلف کارروائیوں میں 405 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث 122 ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 کلو آئس، 45 کلو سے زائد چرس، 1500 لیٹر سے زائد شراب اور 200 لیٹر لہن برآمد کیا گیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران 132 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 6 کلاشنکوف، 16 رائفلیں، 14 بندوقیں، 98 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments