جعلی رجسٹری کا الزام، عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر 2 ملز م گرفتار

 جعلی رجسٹری کا الزام، عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر 2 ملز م گرفتار

دونوں ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش اور جعلی رجسٹری تیار کرنے کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر اینٹی کرپشن بھکر کی ٹیم نے نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان عبدالجبار ولد عبدالستار اور گلزار احمد ولد عبدالستار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے جعل سازی کے ذریعے سرکاری اراضی کی جعلی رجسٹری تیار کی اور اس کے ذریعے سرکاری رقبے کو غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔

دونوں ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم عدالت کی جانب سے ضمانتیں خارج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بھکر کی ریڈنگ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ سرکاری اراضی کی مبینہ خردبرد اور جعل سازی میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر ناجائز قبضے اور قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...