بستی شاہ گل محمد میں عوامی مسائل،اسسٹنٹ صوبائی محتسب کا دورہ
معذور افراد اور غریب خواتین نے انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق شکایات کیں
داؤدخیل (نمائندہ دنیا )تھانہ موچھ کے نواحی علاقے بستی شاہ گل محمد میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اسسٹنٹ صوبائی محتسب میانوالی ہارون الرشید نے دورہ کیا، جہاں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعدد بیواؤں، معذور افراد اور غریب خواتین نے شکایت کی کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ سروے میں درخواستیں جمع کروانے کے باوجود انہیں مالی امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔اہل علاقہ نے بتایا کہ پرائمری سکول وسطی شاہ گل محمد کو قائم ہوئے 60 سال گزر چکے ہیں، لیکن تاحال اسے اپ گریڈ نہیں کیا جا سکا، حالانکہ اپ گریڈیشن کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو دیگر سکولوں کے مسائل بھی پیش کیے گئے ۔صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ پینے کا پانی زہر آلود ہو چکا ہے ، جس کے باعث علاقے میں فلٹریشن پلانٹ کی اشد ضرورت ہے۔ سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث بارش کے دوران گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں، اس لیے نکاسی آب کے مناسب انتظامات بھی کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments