یاسر فرقان کو ایجوکیشن کمیٹی کا چیٔرمین مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر محمود کھرل نے یاسر فرقان کو ایجوکیشن کمیٹی کا چیٔرمین مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تعلیم کے فروغ اور تاجروں کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یاسر فرقان نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا اور اب ایجوکیشن کمیٹی کی چیٔرمین شپ سونپی گئی ہے ، جس پر وہ قیصر محمود کھرل اور چیمبر کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کے بچوں کے تعلیمی مسائل کے حل اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر چیمبر کے ممبران نے یاسر فرقان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments