کوئی لیگی مریم نواز کیساتھ غداری نہیں کر سکتا ،حاجی اقبال
شجاعت خاندان نے پہلے بھی غداری کی آئندہ بھی بھلائی کی توقع نہیں،حکیم مختار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی تبدیلی اور تبصروں نے مسلم لیگی کارکنوں میں مایوسی پیدا کر دی ۔ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقامی صدر حاجی اقبال آصف نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ن لیگ کی قیادت میاں نواز شریف کے پاس ہے کوئی لیگی مریم نواز شریف کے ساتھ غداری نہیں کر سکتا ۔حکیم مختار انجم نے کہا کہ لیگی کارکن گجراتی لیگ کے پراپگنڈہ کو مسترد کرتی ہے چوہدری شجاعت کے خاندان نے پہلے بھی مسلم لیگ سے غداری کی آئندہ بھی ان سے بھلائی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی علی احمد شاہ نے کہا کہ مریم نواز کے عوام دوست منصوبے بے گھروں کو قرضے دے کر انہیں مکان کا مالک بنا یاستھرا پنجاب گرین بس سمیت سرگودھا میں دل کاہسپتال بنا کر ڈویثرن بھر کے عوام کو تحفہ دیا تمام بڑے ترقیاتی کام ن لیگ کی حکومت میں ہوئے اسلم شاد نے کہا کہ مسلم لیگ ق جننی مرضی سازشیں کر لے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی یہ وقت بتائے گا کہ سالک حسین کس کی زبان بول رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments